ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: گھریلو ملازمہ نے پولیس میں درج کروائی عصمت دری کی شکایت۔ ملزم ہوگیافرار۔ اسپتال میں زیرعلاج ہے متاثرہ خاتون

بنٹوال: گھریلو ملازمہ نے پولیس میں درج کروائی عصمت دری کی شکایت۔ ملزم ہوگیافرار۔ اسپتال میں زیرعلاج ہے متاثرہ خاتون

Mon, 16 Mar 2020 12:43:27    S.O. News Service

بنٹوال،16؍مارچ (ایس او نیوز) تلپاڈی کے موہاپت لال علاقے میں واقع عبدالرحمن نامی شخص کے گھر میں ملازمت کرنے والی ایک خاتون نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی مالکن کے بھائی حمید نے اس کی مسلسل عصمت دری کی ہے اور اپنی زبان بند نہ رکھنے کی صور ت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتو ن کو علاج کے لئے وینلاک اسپتال میں داخل کیا ہے جبکہ ملزم حمید کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ پولیس میں شکایت درج ہونے کے بعد وہ فرار ہوگیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق19سالہ متاثرہ خاتون بھدراوتی کے ہولے ہونور علاقے کی رہنے والی ہے۔ ایک مقامی نوجوان سے اس کی شادی ہوئی تھی، لیکن بعض مسائل کی وجہ سے وہ اپنے شوہر سے الگ ہوکر والدین کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ پھر غربت کی وجہ سے گھریلو کام کاج کے لئے تلپاڈی میں عبدالرحمن کے گھر پر ملازمت اختیار کرلی تھی۔ اس دوران اس کی مالکن کا بھائی حمید اپنی بہن کے گھر پر اس وقت آنے لگا جب گھر میں کوئی موجود نہیں رہتا تھا۔ پھر اس نے اپنی جنسی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب اس خاتون نے انکار کیا تو اس نے اس کو مارپیٹ کر اس کے ساتھ زبردستی عصمت دری کردی۔ پھر اس کے بعد وہ مسلسل یہ حرکت کرتا رہا اور ہر مرتبہ یہ دھمکی دیتا تھاکہ اگراس نے یہ بات کسی کو بتائی تو اسے جان سے مارڈالے گا۔

  ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور مفرور حمید کو تلاش کررہی ہے۔


Share: